لاہورّ(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات تو خوشگوار ماحول میں ہوئی مگر ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شر وع ہو گئی کہ اس ملاقات کی خواہش کا اظہار مودی نے کیا تھا یا عمران خان نے۔ سوشل میڈیا پر ملاقات کی خواہش کے اظہار پر عمران خان کے مخالفین اور چاہنے والوں کے درمیان زبردست بحث جاری ہے۔ سوشل میڈیا کے کچھ صارفین اس بات پر مُصر ہے کہ ملاقات کے لیے عمران خان ہی بضد تھے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے جیالوں نے تو مودی بیگز عمران خان فار میٹنگ کے نام سے ٹویٹر پر ٹرینڈ ہی بنا دیا۔ ٹرینڈ میں بھارتی شہری بھی بڑھ چڑھ کر کمنٹس کر رہے ہیں۔