اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے رکن اور قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کیپٹن(ر) محمد صفدر نے پی ٹی آئی کے امجد خان نیازی کی طرف سے سائبرکرائم بل2015پر کمیٹی کی پورٹ میں انکااختلافی نوٹ جان بوجھ کر شامل نہ کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے پر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر الزام غلط ثابت ہوا تو امجد خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں،سپیکر نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کو جسٹس صفدر نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی تو امجد خان نیازی نے کہا کہ رپورٹ میں نکا اختلافی نوٹ شامل نہیں ہے،حالانکہ اختلافی نوٹ کیپٹن صفدر کے ہاتھ میں دیا گیا تھا۔کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ رپورٹ میں شازیہ مری کا اختلافی نوٹ شامل ہے کیوں کہ انہوں نے آخری اجلاس سمیت کمیٹی کے ہراجلاس میں شرکت کی امجد نیازی کمیٹی کے صرف3 اجلاسوں میں شریک ہوئے اورآخری اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اس میں میرا کوئی قصور نہیں اگر یہ آگاہ کرتے وقت میں خود جاکر امجد نیازی سے اختلافی نوٹ لے آتا،اگرکوئی رکن خودمجھے کوئی دستاویز دے اور میں وہ ریکارڈ کا حصہ نہ بنا?ں تو پھر مجھے چیئرمین نہیں ہونا چاہیے۔امجد نیازی نے کہا کہ پھرآپ مستعفی ہوجائیں،کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر الزام درست ثابت ہو تو میں کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجا?ں گااگر الزام غلط ثابت ہو تو امجد نیازی کمیٹی رکنیت سے مستعفی ہوں۔