اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈاکٹرعاصم کوجب جمعہ کے روزرینجرز نے عدالت میں پیش کیاتواس موقع پررینجرز کے وکیل نے ایک فہرست بھی فراہم کی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں خاص کرلیاری گینگ وار کے حنیف ڈی جے ،ماجدبلوچ ،زاہد ڈاڈا،آصف نیازی کاعلاج کیاگیااوران دہشتگردوں کاعلاج پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماءفریال تالپور،قاد رپٹیل ،ثانیہ بلوچ کی ٹیلی فون کالزپرکیاجاتاتھااوران مریضوں کوعلاج کے وقت خصوصی ڈسکاﺅنٹ بھی دیاجاتاتھا۔رینجرز نے جوفہرست عدالت میں پیش کی ہے اس کے مطابق جس دہشتگرد کاڈاکٹرعاصم کے ہسپتال میں علاج کیاگیااس کی سفارش کرنے والی شخصیت کانام بھی ساتھ درج ہے کہ کس دہشتگرد کاعلاج رعایتی نرخوں پرکس سیاسی شخصیت کی سفارش پرکیاگیا۔