اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اورپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ملاقات کے بعد حکمران جماعت ردعمل سامنے آگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات صرف ایک فوٹوسیشن کے سواءکچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے عمران خان بھارتی وزیراعظم کوہروقت تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں اوراب مودی کی دعوت پرعمران خان کابھارت جاکران سے ملاقات کرناسمجھ سے بالاترہے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے ایک ضلع نہیں چلایاجارہاوہ بھارت اورپاکستان کے درمیان مسائل کیسے حل کرائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اس ملاقات پرحیران ہیں کہ آیاموجودہ حالات میں عمران خان کومودی سے ملاقات کرنے کی کیاضرورت تھی ۔