ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری،تحریک انصاف کا انتباہ، اہم پیشکش قبول کرلی

datetime 11  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت اقتصادری راہداری کے روٹ پر قوم کو اندھیرے میں نہ رکھے ،دونوں راستوں کو اکٹھا بنائے بلوچستان میں آپریشن مسائل کا حل نہیں ،تحفظات دور کئے جائیں ،نہ انصافی ہوگی تو آزادی کی تحریکیں جنم لیں گی،جبکہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ گوادر کے بغیر راہداری منصوبہ نا مکمل ہے،بلوچستان کی ترقی کے مخالف نہیں ہیں،پاک چین راہداری منصوبے کے معاملے پراے پی سی بلا لی ہے،جمعرا ت کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے یہاں خیبرپختونخوا ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق اوردیگر رہنماءبھی موجودتھے،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں سرداراختر مینگل نے عمران خان کو پاک چین اقتصادی راہداری پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،جسے عمران خان نے قبول کرلیا، ملاقات میں سردار اختر مینگل نے بھی اقتصادی راہداری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی بات تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے،بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہاکہ میں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں انہیں پاک چین اقتصادی راہداری پربلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،انہوں نے کہاکہ اقتصاد ی راہداری کے حوالے سے خدشات ہیں اپنی بات تمام سیاستی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے ہم بلوچستان کی ترقی کے خلاف نہیں ہیں،اورنہ ہی بلوچستان کی ترقی کی مخالفت کی ہے،گوادرکے بغیر راہداری منصوبہ نامکمل ہے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بلوچستان کا معاملہ بندوقوں سے نہیں بلکہ انصاف سے حل کرنا ہوگا،پاک چائنہ راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کیلئے سنہری موقع ہے۔ اگر اس سے نا انصافی ہوگی تو ملک خطروں میں گھر جائے گا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طو رپر فیصلہ کیاگیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ ترجیحی بنیادونں پر مکمل کیا جائیگا اس قرارداد کی سب نے حمایت کی تھی یہ فیصلہ 2013میں ہوا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اس منصوبے پر عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔یہ پاکستان کا بہت بڑا منصوبہ ہے اس سنہری موقع سے پوری قوم کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے ،ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے جو دس جنوری کو منعقد ہوگی اوروہاں پراپنا موقف پیش کریں گے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حوالے سے ماضی میں بھی بہت ناانصافی ہو ئی سوئی میں گیس دریافت ہوئی لیکن 30سال بعد کوئٹہ کو گیس ملی حالانکہ جب کہیں خوشحالی آئے تو اس کا سب سے پہلے فائدہ مقامی لوگوں کو دینا چاہیے ،اگر اسی طرح کی ناانصافیاں ہوتی رہیں گی تو علیحدگی کی تحریکیں چلیں گی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کے تحفظات دورہونے چاہیےں جس طرح مشرقی روٹ بنایاجارہا ہے تو مغربی روٹ بھی اسی طرح بنایا جانا چاہیے ،ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اقتصاد ی راہداری منصوبہ چین ہمیں تحفے میں نہیں دے رہا ،چین اپنے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اس منصوبے میں دلچسپی لے رہا ہے ہمیں بھی اپنے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت دونوں روٹس کو اکٹھا بنائے لوگوں کو اندھیرے میں نہ رکھے آخر میں پتہ چلے کہ کچھ اور ہوگیا ہے ، عمران خان نے کہا کہ وفاق سب کو ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاکہ جب حکومت مشرقی روٹ بنائے گی تو وہ اس میں گیس پانی وبجلی سب سہولتیں فراہم کرے گی اس طرح روٹ مکمل ہوتا ہے صرف سڑکیں بنانے سے روٹ مکمل نہیں ہوگا، اگر ہمیں یہ صرف اکیلی سڑک بنا کردیتے ہیں تو اس کا کیا فائدہ؟اگر حکومت صنعت کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرے اورمشرقی روٹ کی طرح مغربی روٹ بھی بنایاجائے توہمیں کوئی عتراض نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…