اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سابق سفیر طارق عزیز الدین کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق طارق عزیز الدین عمران خان کے پی ٹی آئی ,شوکت خانم ہسپتال ¾ نمل کالج اور آئی کے ایف کے بارے میں عمران خان کی تمام سرگرمیوں اور معاملات کےلئے رابطہ کار کا کر دارادا کرینگے ۔طارق عزیز الدین سینئر سفیر ہیں جو 2011میں ریٹائر ہوئے تھے وہ ترکی ,افغانستان اوربوسنیا میں پاکستان کے سفیر رہے اوروہ سفارت کاری , انتظامیہ اور سیاسی تجزیئے کا بڑا تجربہ رکھتے ہیں