راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سال بھر کی جانیوالی شدید اورمسلسل محنت کے بعد کامیابی ملے تو اطمینان قابل دید ہوتا ہے ایسے میں اگر اس کامیابی کو سراہا تو یہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے ایندھن کاکام کرتاہے ۔کچھ ایسا ہی معاملہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز کیساتھ ہوا جنہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد اور انعامات دینے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق راولپنڈی پہنچے ۔پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں سجائی گئی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دینی چاہیئے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ حکومت کو سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینی چاہیئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو ملک بھر کی طلبا کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذ کرینگے ۔ اس موقع پر انہوں نے کامیابی حاصل کرنیوالے طالبلعموں میں انعامات تقسیم کیے جب کہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔