راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں 20 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا ، زخمی ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی میں 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا لڑکی کا تعلق چکوال سے ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بنانے والے زخمی ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق وہاڑی سے ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی اس کی بیوی ہے۔ گزشتہ رات لڑائی کے بعد اس کی بیوی نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے پیچھے اس نے بھی چھلانگ لگائی اور وہ زخمی ہو گیا تھا ۔