اسلام آبا(نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تجویز دیں گے کہ ہائی کورٹ کےسینئرترین ججز کوالیکشن کمیشن کا رکن بنایا جائے، الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے، عدلیہ کےماتحت نہیں۔قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ اسلام آبادمیں چیف الیکشن کمشنر سے ملے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات اچھے یا برے ہونے میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار رہا اس پر بات ہوئی، چیف الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو اپنے اختیارات سے متعلق خط لکھیں۔خورشید شاہ نے بتایاکہ کمیشن کو تجویز دی ہے کہ ہر پولنگ بوتھ میں کیمرا لگادیں، ٹھپوں کےشواہد سامنے آجائیں گے۔ قائدحزب اختلاف کاکہناتھاکہ بدین کافیصلہ سب کومنظورہوناچاہئے،الیکشن کمیشن ہرطرح سے آزاد اور خودمختارادارہ ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے وزراکے رشتہ دار اورپنجاب میں وزیروں کے والد اوربھائی بھی انتخابات ہار گئے۔اپوزیشن لیڈر کاکہناتھاکہ عمران خان بہت کچھ کہہ کربھول جاتےہیں۔