لاہور(نیوزڈیسک) بابا گرونانک کے یوم ولادت کی تقریب میں شرکت کے لیے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتری اسپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت سے لاہور پہنچ گئے۔بھارت سے بذریعہ اسپیشل ٹرین 3 ہزار سکھ یاتری لاہور پہنچے جہاں سے وہ حسن ابدال کے لیے روانہ ہوں گے اور 3 تین دن قیام کے دوران بابا گرونانک کے 547 یوم ولادت پر اپنی مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے۔ لاہور پہنچنے پر چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا جس کا سکھ رہنماؤں کی جانب سے خیر مقد کیا گیا جب کہ اس موقع پر صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بھارت سے آئے مہمانوں کے لیے قابل تحسین انتظامات کیے گئے ہیں۔