ملتان(نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ پارٹی کے سینئیر رہنما اور نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں نے ملتان میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جن افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں شاہ محمود قریشی کے قریبی دوست ساجد بھٹہ، ملک طاہراور دیگر شامل ہیں۔ ان افراد نے ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔