سیالکوٹ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا شمیم کے بیٹے رانا ایاز نے نشے کی حالت میں دھت ہو کر ڈی پی او آفس پر فائرنگ کردی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا شمیم کا بیٹا رانا ایاز نشے کی حالت میں دھت ہو کر ڈی پی او آفس سیالکوٹ پہنچا اور فائرنگ شروع کردی جس سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے رانا ایاز کو حراست میں لے لیا اور اس کی گاڑی سے شراب کی 5 بوتلیں اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔