اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ن لیگ کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے رخصت لیے بغیر سپیکر کے انتخاب میں غیر حاضر ہونے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔شو کاز نو ٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ سپیکر کے الیکشن کے دوران غیر حاضری کی وجوہات سے آگا کریں ؟۔وزیر اعظم نے بطور صدر مسلم لیگ ن اراکین قومی اسمبلی ماروی میمن،میر ظفر اللہ جمالی ،شاہد خا قان عباسی ،کیپٹن صفدر ،شائستہ پرویز ،سیما جیلانی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو منتخب کر نے کے لیے انتخاب 9نومبر کو ہوا تھا۔