اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں مسجد کی سکیورٹی پر معمور ینجرز اہلکاروں پر حملے کی وزیر اعظم کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جوانوں کی دی گئی قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تاہم اگر دیکھا جائے تو یہ تمام وہی باتیں ہیں جو پاکستان کی قوم سالہا سال سے سنتی آ رہی ہے۔ جب بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ،اس میں عوام اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروںکی جانیں جاتی ہیں اور حکومت اور حکومتی رہنماوں کی جانب سے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ، اور اب تو یہ الفاظ اور خبریں عوام کو بتانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ عوام کو بھی پہلے سے ہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی ایسا کوئی سانحہ ہو گا تو روایتی مذمتی بیانات آنا شروع ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کے دوران 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔