اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان معاملات خراب ہوئے تو سب سے پہلے محمود خان اچکزئی کلٹی مارے گا،جتنے محمود اچکزئی کے آرمی کے ساتھ تعلقات ہیں اتنے کسی اور سیاست دان کے نہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر پختونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ بیٹھنے والے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے کسی رکن کے آرمی کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات نہیں جتنے محمود خان اچکزئی کے ہیں،اچکزئی فوج کے ایک خاص آدمی ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور فوج کے درمیان معاملات خراب ہوئے تو سب سے پہلے اچکزئی نے ہی سائیڈ تبدیل کرنی ہے