اسلام آباد(آن لائن )سپریم کور ٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پروکلاءکی ریلی پرپٹرول پھینک کرجھلسانے والے پنجاب پولیس افسران کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے افسران کی دی جانے والی19سال سز ا کا فیصلہ برقرار رکھا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب پولیس کی جانب سے سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت جمعہ کے روزکی افسران کے وکیل افتخار گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کے حکم پر وکلا ءکی ریلی پر پٹرول ڈالا تھا ،،اس کیس مین بڑے افسران کو چھوڑ کر چھوٹے افسران کوپکڑ لیا گیا ہے ،،عدالت نے سماعت کے بعدملزان نظر ثانی کی اپیل مسترد کی دی اور اس حوالے سے انسداد دہشت گردی اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ،،دو ہزار سات میں ساہیوال میں پولیس افسران نے وکلاءکی مشعل بردار ریلی پر پٹرول پھینکا تھا جس سے29 وکلاءجھلس گئے تھے،،عدالت نے چار پولیس انسپکٹرز کو مجموعی طور پر انیس سال سزا سنائی تھی۔