اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے ناراض بانی رہنما بابر ایس اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کوتحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق غیر اخلاقی ٹیکسٹ میسج بھجوایا کرتے تھے اور نعیم الحق نے تحریک انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرہ شاہدہ کو بھی اسی طرح کی ای میل بھجوائی تھی۔ جس کی پارٹی میں تحقیقات ہوئی تھیں۔ اسی طرح کے لوگو ں نے تحریک انصاف کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اسے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی شکست ہوئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جب ریحام خان نجی ٹی وی میں انکر کے لئے کام کر رہی تھیں اور انہوں نے مجھے بلوایا تھا تو وقفے کے دوران انہوں نے مجھے اپنے بلیک بیری فون کے وہ میسج دکھائے جو نعیم الحق نے انہیں بھجوائے تھے۔