اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں،یہ تحقیقات ایک درخواست گزار کی استدعا پر کی گئی ہے۔آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق چےئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے عمر شاہ نامی شخص کو جنرل منیجر بجٹ کی اہم پوسٹ پر تعینات کیا ہے۔عمر شاہ پر الزام ہے کہ اس کے پاس جعلی سند ہے اور یہ جعلی سند این ایچ اے کی اپنی انکوائری میں بھی ثابت ہوچکی ہے اور پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں بھی عمرشاہ کی جعلی اسناد پر تعیناتی بارے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔تحقیقات کے باوجود چےئرمین این ایچ اے نے عمرشاہ کو دوبارہ اہم پوسٹ پر تعینات کیا جس کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے میں دائر کیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات کا حکم وزیر داخلہ نے بھی دیا