اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمعہ کے دن مولانا عبدالعزیز کو وارننگ جاری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نفاذ شریعت کے لیے متحرک جامع لال مسجد کے امیر مولانا عبدالعزیز آج جمعہ لال مسجد میں نہیں پڑھائیں گے ،اگر باہر نکلے تو گرفتار کرلیا جائے گا حساس اداروں نے مولانا عبدالعزیز کو وارننگ جاری کردی۔ آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات کے بعد لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور اہلیہ ام حسان کی نقل حرکت پر گہری نظر رکھی جارہی ہے تاہم سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ کسی بھی قسم کے تصادم سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں اس مقصد کے لیے ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی انوسٹی گیشن ،اسپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق لال مسجد کے امیر مولانا عبدالعزیزکو وفاقی دارالحکومت میں نفاذ شریعت کے لیے تحریک کے اعلان کے بعد گزشتہ جمعة المبارک کو نقاب پوش ڈنڈا اور اسلحہ برداروں کی ریلی کے ہمراہ سیکٹرجی سکس سے باہر آئے تھے جس سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اعلی ٰ افسران کی جانب سے بات چیت کے بعد مولانا عبدالعزیز ساتھیوں سمیت منتشر ہوگئے تھے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات کے بعد مولانا عبدالعزیز آج جمعہ لال مسجد میں نہیں پڑھائیں گے۔حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اگروہ باہر نکلے تو گرفتار کرلیا جائے گا چونکہ فورتھ شیڈول کے تحت ان کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے۔ادھروفاقی دارالحکومت میں نماز جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع لال مسجد کے خطیب میر مولانا عبدالعزیزکی جانب سے ممکنہ ردعمل کا خدشہ سیکورٹی ڈویثرن نے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی ،300پولیس اہلکاروں سمیت ،100لیڈی پولیس ،کمانڈوز سمیت رینجرز کے خصوصی دستے طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر میں اسپیشل برانچ اور سیکورٹی اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات ہوں گے۔ آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی ہدایات کے بعد تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع جامع لال مسجدمیں نماز جمعتہ المبارک کے موقع پر مولانا عبدالعزیزکی جانب سے ممکنہ ردعمل کا خدشہ سیکورٹی ڈویثرن نے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے۔تین سو پولیس اہلکاروں سمیت ، سولیڈی پولیس ،کمانڈوز سمیت رینجرز کے خصوصی دستے طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر میں اسپیشل برانچ اور سیکورٹی اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات ہوں گے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…