اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے طلاق کے معاملے پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیساتھ مبینہ طورپر جھگڑا ہواہے ۔ مقامی میڈیا پر سامنے آنیوالی اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان سے طلاق کے معاملے کے حوالے سے ڈبل کراس کرنے پر جہانگیر ترین کی بے عزتی کی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔عمران خان نے ان معاملات کی وجہ سے سندھ اور میانوالی کے حالیہ دورے کے دوران جہانگیر ترین کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی پیشکش بھی مسترد کی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جہانگیر ترین راولپنڈی کے آرگنائزر فیاض الحسن کو پارٹی سے برطرف کرنے پر بھی عمران خان سے ناراض ہیں جس پر ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن شاہ محمود قریشی نے جاری کیاتھا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیا پر سامنے آنیوالی ان اطلاعات کی اب تک تردید کی گئی ہے ۔