لاہور(نیوزڈیسک)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں بڑے پیمانے پر چائلڈ لیبر کا بھی انکشا ف ہوا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں اطراف کے رہائشی علاقوں کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے ۔دوسرے شہروں سے آئے ہوئے مزدوروں کے لئے فیکٹری کے اندر رہائشی کوارٹربنائے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت راجہ اشفاق سرور نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر کے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔