بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چین کے پاکستان کیلئے ایک اور بڑے اقدام کا اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے .غیر ملکیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے . چینی کمپنی گوادر میں اسی طرح کے ٹرمینل کی تعمیرپر دو ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی .پاکستان کو مزید آئل ریفائنریوں کی ضرورت ہے جن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا، وہ بدھ کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام ”پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس“ سے خطاب کررہے تھے ۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہدمظفر نے سرمایہ کاری کانفرنس کے شرکاءکوتیل اور گیس کی تلاش کےلئے کئے جانے والے اقدامات اور او جی ڈی سی ایل کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تیل اورگیس کے شعبہ میں متعدد کمپنیاں کام کررہی ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کوکبھی بھی نقصان نہیں ہوا، تیل اورگیس دریافت کرنے کی کامیابی کی شرح بھی دیگرممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی، حکومت پاکستان کی پالیسیاں انتہائی مفید اور سازگار ہیں، پچھلے دو سال سے حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ایل این جی کی درآمد کےلئے گذشتہ دو حکومتیں کوششیں کرتی رہیں تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں جبکہ موجودہ حکومت نے یہ کام 20ماہ کی ریکارڈ مدت میں کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد جاری ہے اور 400 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جارہی ہے، درآمدی ایل این جی سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، ایل این جی ٹرمینل پر حکومت کی کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی، یہ بناﺅ، چلاﺅ اورمنتقل کرو کی پالیسی کے تحت لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی گوادر میں اسی طرح کے ٹرمینل کی تعمیرپر دو ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ اسی طرح ایک روسی کمپنی بھی نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر پر دو ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ طویل عرصہ سے تاخیرکا شکار تھا، اس سلسلے میں اب تیزی کے ساتھ پیشرفت ہوئی ہے اورمنصوبے پر کام دسمبرمیں شروع ہوجائے گا جو تین سے چار سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کے شعبے میں ہی مزید 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی ہوگی، ہم سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات اورتعاون فراہم کریں گے ، پاکستان کے پاس بے پناہ افرادی قوت موجود ہے، ہم سہولیات بھی دے رہے ہیں، شیل گیس کے بھی یہاں وسیع ذخائر ہیں، پاکستان کو مزید آئل ریفائنریوں کی ضرورت ہے جن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا، ہمیں ٹرمینلز، گیس پائپ لائنزاور دوسرے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے، گس کی ترسیل اور تقسیم کی شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہم سہولت کنندہ کا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پر غیرسرمایہ کاروں کو اپنا منافع مکمل طور پر واپس لے جانے کی اجازت ہے اور ایک قانون کے تحت سرمایہ کاری اورسرمایہ کاروں کے منافع کو تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں گیس کی قلت کا سامنا ہے جو مسلسل بڑھ رہا ہے اور2025ءتک یہ فرق 10ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت تیل اور گیس کمپنیوں کوہرطرح کی سہولیات دے رہی ہے، موجودہ نظام کی استعداد بڑھانے سے بھی فائدہ ہوگا جبکہ نئی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے انتہائی سازگار ماحول ہے ،یہی وجہ ہے کہ یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…