لاہور(نیوزڈیسک) چار روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع پرسوں جمعرات سے رائیونڈ میں شروع ہوگا، اختتامی دعا 8 نومبر کو ہوگی۔ رواں سال شمالی زون کا 4 روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع 5 نومبر سے شروع ہوگا جبکہ جنوبی زون کا اجتماع 12نومبرسے 15نومبر تک جاری رہیگا۔ سالانہ تبلیغی اجتماع میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔