کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شیوسیناکی دھمکیوں پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی شیوسیناکی دھمکی اوردلت افرادکے قتل کے خلاف قراردادیں لائیں ،بھارتی آرمی چیف کاانسان کوکتاقراردیناانسانی حقوق کی خلاف ورزی اورغیرانسانی فعل ہے ۔پیرکے روزاپنے ایک بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی جماعت شیوسیناکی دھمکیوں پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شیوسینانے بھارت میں پاکستانی فنکاروں اورکرکٹ بورڈحکام کودھمکیاں دیں شیوسیناکے مشتعل افرادنے فریدآبادمیں 2دلت بچوں کوزندہ جلادیاپاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی شیوسیناکی دھمکیوں اوردوبچوں کوزندہ جلائے جانے کے خلاف اسمبلیوں میں قراردادیں لائیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے سابق آرمی چیف کاانسانوں کوکتاقراردیا،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اورغیراخلاقی اورغیرانسانی فعل ہے ۔