اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف حکومت نے مختلف منصوبوں کے لئے 52 ارب روپے کا قرضہ بیرون ممالک سے حاصل کیا ہے جبکہ ملکی بنکوں سے اربوں روپے کا قرضہ لے رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں مختلف منصوبوں کو گروی رکھ کر بیرونی بنکوں سے 52 ارب روپے کا قرضہ حاصل کر رکھا ہے جبکہ ملکی بنکوں سے بھی اربوں روپے کا قرضہ حاصل کر لیا ہے۔ شہباز شریف نے 52 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرنے سے پہلے پنجاب اسمبلی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا ہے پارلیمانی فورم میں پیش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک نے بھاری قرضہ لینے پر شدید خدشات ظاہر کئے ہیں کیونکہ پنجاب حکومت کے بھاری مارک اپ پر یہ قرضہ لیا ہے جبکہ بنکوں سے بھی بھاری شرح سود پر قرضہ لیا ہے۔ رپورٹ میں حکومت پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بنکوں سے قرضہ لینے کی عادت ترک کرکے اپنے وسائل پر انحصار کرے۔