ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،بدانتظامی اور بدعنوانی کے مرتکب پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد /لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بدانتظامی اور بدعنوانی کے مرتکب پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔گزشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بدانتظامی اور بدعنوانی میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے تمام 20اضلاع کے ڈی آر اووز سے رپورٹس طلب کرلی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی اور پولنگ عملے کی جانب سے جو بدانتظامی کی گئی ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ غلط بیلٹ پیپرز چھاپنے پر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 2 ہفتوں کے دوران متعلقہ ڈی آر اووز کی رپورٹ کی روشنی میں بدعنوانی اور بدانتظامی میں ملوث تمام عملے کے خلاف کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے عملے کو کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت پیش کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…