اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی طرح طلاق کی خبر سب سے پہلے بریک کرنیوالے پاکستان کے معروف وتجزیہ کا ر عارف نظامی نے علیحدہ ہونیوالے جوڑے سے متعلق ایک اور انکشاف کردیا ہے ۔ ان کی مطابق ان دونوں میاں بیوی میں چپقلش کے دوران ریحام خان نے عمران خان پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تھی ۔عارف نظامی کے بقول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں توتو میں سے شروع ہونیوالی اس تلخ کلامی کے دوران ہاتھ اٹھانے کے واقعہ نے عمران خان کو سخت نفرت دلادی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کو یہ بھی شبہ تھا کہ ریحام خان برطانوی خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ ہیں اور وہ انہیں زہر دے سکتی ہیں ، لڑائی اور ان سب باتوں کے بعد دونوں کا ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوگیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور جوڑے کے درمیان نکاح کے دس ماہ بعد جمعہ کے روز طلاق ہوگئی تھی ۔