لندن(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے لندن میں رہائش پذیر قائد الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر پارٹی رہنماﺅں سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم صرف 4 نشستیں ہی حاصل کرپائی ہے ۔ پاکستانی نیوز ایجنسی آن لائن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم اپنا اثر ورسوخ کھو رہی ہے اس کی کامیابی میں کردار ادا کرنیوالے عناصر پہلے ہی چونکہ قانون کے شکنجے میں کسے ہوئے ہیں اور بعض رہنما جو الطاف حسین سے اندرونی طورپر مخالفت رکھتے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا خاموش کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو کامیابی نہ مل سکی ۔