گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں تین کارکن ز خمی اورپانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔گوجرانوالہ میں رانا کالونی کی یوسی نمبر 29 سے اتوار کی شب مسلم لیگ (ن) کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء جب جی ٹی روڈ پر پہنچے تو نعرے بازی کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مبینہ طورپر (ن) لیگ کی ریلی پر پتھرئاو شروع کر دیا اور ڈنڈوں سے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔پتھراؤ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے 3 کارکن زخمی ہوگئے جبکہ 5گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔متاثرہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر طبی امداد فراہم کی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔