بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

افغان جنگ میں جنرل ضیاءاور جنرل مشرف کی غلطیاں،اویس نورانی کے اپنے والد کے حوالے سے انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے چار دہائی پہلے ہی جنرل ضیاءکو عسکری دہشت گردی کے گرہوں کی تباہی سے آگاہ کردیا تھا مگر اس وقت پاکستان کے جنرل امریکی امداد کے حصول کے لئے پے رول ایجنڈ کا کرداد ادا کر رہے تھے، انہوں نے پورے ملک میں جگہ جگہ دہشت گردی کے کارخانے بنا دیئے، جن سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دہشت گرد تیار کر کے امریکہ اور روس کی جنگ میں جھونک دیئے گئے، مگر اس وقت ان کارخانوں کے مالکوں نے یہ نہ سوچا کہ جب جنگ ختم ہوجائے گی تو یہ ہزاروں تربیت یافتہ دہشت گرد کہاں جائینگے؟ بعد کے جنرل اور آمروں نے بھی اس روش کو برقرار رکھا، جنرل مشرف کراچی کے 35000نوجوانوں کے اصل قاتل ہیں، انہوں نے دم توڑتے ہوئے دہشت گردوں کو آکسیجن فراہم کی اور ان کے لئے آسائشیں اور آسانیاں پیدا کی ، آج اگر کوئی شخص مشرف کی روشن خیال آزادی کی بات کرتا ہے تو وہ پس منظر میں ہزاروں قتل اور سینکڑوں خودکش دھماکے بھی دیکھے، جنرل مشرف اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، موجودہ فوجی قیادت ، حکومت، پالیمنٹ اور عدلیہ سب کے سب ایک صفحہ پر ہیں، مشرف کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دینا ملک کی عزت کو داﺅ پر لگانے کے مترادف ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی بھی ہوئی ہے، پاکستان ویسے ہی عالمی دباﺅ میں ہے، جمعیت علماءپاکستان کی سندھ سطح کی بلدیاتی کمیٹی کو فون پر پیغام دیتے ہوئے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ جنرل مشرف نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو متنازع کرنے کی کوشش کی ہے، ان کے بیان کو کس حیثیت میں لیا جائیگا؟ جمعیت علماءپاکستان ملک کی واحد جماعت تھی جس نے 1979میں بھی عسکریت پسند وں کی فیکٹریوں کی مخالفت کی تھی اور 1999میں کراچی کی عسکری ودہشت گرد جماعت کو دوسری زندگی دینے کی مخالف کی تھی، مشرف نے اپنے دور میں ہر طرح کے عسکری عناصر کو مستحکم کیا اور پھر ان کا استعمال کیا، اگر جنرل ضیاء1979 کی عسکری فیکٹریاں نہ بناتے تو پشاور جیسے سانحات کبھی نہ ہوتے،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہاکہ 31کے پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر شدید ترین تحفظات ہیں، قومی و صوبائی الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن بھی فکس لگ رہے ہیں ، حیدرآباد میں سیاسی ROsنے ہمارے امیدوراں کو ڈرا دھمکا کر فارم رد کردیئے ہیں، سندھ بھر کے ROs تقریبا سیاسی بھرتیاں ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…