لاہور( نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے دو سابق اراکین پنجاب اسمبلی بھی چیئرمین منتخب ہو گئے ،وزیراعظم کے حلقے کی تین یونین کونسلز سے آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ، خاتون رکن شازیہ طارق کے شوہر شکست کھا گئے ۔(ن) لیگ کی ٹکٹ پر 2008سے 2013ءتک اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری اللہ رکھا اور چوہدری وسیم قادر کو 2013کے عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں مل سکے تھا تاہم انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں قسمت آزمائی کی اور چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ چوہدری وسیم قادر حمزہ شہباز کے حلقے کی یوسی 31سے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اللہ رکھا نے یوسی 284سے بطور چیئرمین کامیابی حاصل کی ۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ کے ذیلی صوبائی حلقے 139کی تین یونین کونسلزمیں تین آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ۔ اسی طرح (ن) لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق کے شوہر طارق مسیح وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے کی یونین کونسل سے شکست کھا گئے ۔