اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنادی،زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ملک بھرمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی،ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ۔محکمہ ،موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اورزلزلے سے متاثرہ شمالی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے ۔ملک کے بالائی علاقے دیامر اور غذر ، ہنزہ ، سمیت گلگت بلتستان کے علاقوں میں پہاڑوں سے آتی ہوئی ٹھنڈی ہواوں نے موسم کو اور بھی زیادہ سرد کردیا کالام اور چترال میں موسم ابر آلود رہا ۔چمن زیارت پشین ژوب لورالائی میں موسم صاف اور خشک رہا جبکہ سردی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہونے لگا محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سوموار سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 03، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔