اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے معروف سرینا ہوٹل پر چھاپہ مارا۔نجی ٹی وی کے مطابق حفظانٍ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سریناہوٹل کے کچن کی بیکری اورفوڈ سٹور پر چھاپہ مارا جہاں زخمی ہاتھوں کے ساتھ باورچی کھانا بناتے ہوئے پائے گئے جبکہ کچن کی صفائی گذشتہ ایک سال سے نہیں کی گئی تھی، انتظامیہ نے ایک سال پرانا فریز کیاگیاچکن بھی قبضہ میں لے کر کچن کی بیکری اور فوڈ سٹور سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر وقاص نے بتایاکہ ملازمین کی ویکسینیشن بھی نہیں کروائی گئی تھی۔