اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے 350 جوان ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔اس سے قبل جوانوں کی تعیناتی کی مدت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نیکٹا کو خط لکھا تھا جس میں فوجی جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کی سفارش کی تھی۔محرم الحرام میں فوج کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سٹینڈ بائی رہے گی۔ ، اس سلسلے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال دھرنے کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے فوج کو اسلام آباد طلب کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے فج واپس بیرکوں میں نہیں جا سکی اور تین بار فوج کی اسلام آباد تعیناتی میں توسیع کی جا چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں