لاہور (آن لائن) بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی سربراہ ماروی میمن کاکہناہےکہ عمران خان کی سوئی دھاندلی پر اٹکی ہوئی ہے ، انہیں اب میچور ہوجانا چاہئے،ایاز صادق کی انتخابی مہم کامیابی سے چلائی ، اب انہیں دوبارہ اسپیکر بنا کر دم لیں گے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ماروی میمن نے فاونٹین ہاوس کا دورہ کیا۔ وہ اسپیشل افراد میں گھل مل گئیں، اور ا±ن کے تیار کردہ دستکاری نمونے دیکھ کر زبردست حوصلہ افزائی بھی کی،ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو سے بھی ملاقات کرکے ماروی میمن بہت خوش ہوئیں۔ماروی میمن نے فاونٹین ہاوس میں زیر علاج افراد کی خیریت دریافت کی ، آرٹ گیلری میں اسپیشل آرٹسٹوں کے فن پاروں کی دل کھول کر تعریف کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ ماروی میمن فاونٹین ہاوس میں زیر تعلیم اسپیشل بچوں سے ملیں تو وہ بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ماروی میمن کا کہنا ہے کہ جو ادارے غربت کے خاتمے اور انسانیت کی خد مت میں کوشاں ہیں حکومت ان کی سرپرستی کرتی رہے گی۔