اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے اسپیکر کے عہدہ کیلیے سردارایازصادق کے بجائے پرویزملک کومنتخب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے . یہ فیصلہ سردار ایازصادق کی ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کی بناپر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن ایاز صادق کے بجائے پرویزملک کو بطور اسپیکرسامنے لارہی ہے اس مقصد کے لیے ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں لے لیاہے،پرویزملک کواسپیکربنانے کا فیصلہ حمزہ شہباز، چوہدری نثار اورشہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیاہے۔پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں جس نے بینظیربھٹواور آصف زرداری کیخلاف متنازع فیصلہ بھی سنایاتھا۔پرویزملک کی ایک بہن پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔