اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی شاہ جہان مینگریو نے عملے کیساتھ خاتون کانسٹیبل پر تھپڑوں کی بارش کر دی ، ایم این اے کیخلاف ایس ایس پی سکیورٹی ڈویڑن کو درخواست دے دی ، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔قیادت کے نشے میں مست نیشنل پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان مینگریو نے ایم این اے ہاسٹل میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔کانسٹیبل افشاں کا کہنا ہے کہ وہ استقبالیہ پر ڈیوٹی دے رہی تھی ، خاتون ایم این اے نے اسے اپنے کمرے میں بلایا ، اس کے انکار کرنے پر وہ استقبالیہ پر آئیں ، گالیاں دیں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی مگر خاتون کانسٹیبل افشاں نے ایم این اے کے خلاف ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویڑن کو درخواست دے دی۔افشاں کا کہنا ہے کہ شاہ جہان مینگریو ہوش میں نہیں تھیں ، ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ، ایس ایس پی سیکیورٹی میرواعظ نیاز کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔