اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے لینڈ مافیا کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی ۔ایف آئی اے کے مطابق مافیا مختلف شہروں میں متحرک ہےاورقربانی کی کھالوں سے حاصل رقوم بھی استعمال کرتا ہے،رپورٹ میں مالی معاونت کرنے والوں کی نشاندہی بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، وزارت داخلہ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا ہے دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والا لینڈمافیا اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی،لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں متحرک ہے رقوم کی منتقلی کے لیے بینکوں کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاتے ہیں رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے لینڈ مافیا قربانی کی کھالوں اور چندوں سے حاصل رقوم بھی استعمال کرتا ہے ایف آئی اے نے مالی معاونت کرنے والوں کا موبائل ڈیٹا بھی فراہم کیا ہے رپورٹ میں لینڈمافیا کے بینک اکائونٹس منجمند کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے ایف آئی اے حکام کوہدایات دی تھیں کہ وہ کسی بھی دباﺅ کے بغیرلینڈمافیاکے خلاف رپورٹ تیارکریں اورکسی بھی سیاسی وغیرسیاسی شخصیت کے دباﺅسے بالاترہوکرلینڈمافیاکے خلاف کارروائی کریں ۔
دہشتگردی کی مالی معاونت کرنیوالے لینڈمافیا کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!



















































