اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک بھارت کشیدگی‘امریکا خاموش سفارتکاری کے ذریعے مذاکرات کیلئے سرگرم

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میںکمی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ”خاموش سفارت کاری“ کے آغاز کے سلسلے میں امریکا سفارتی محاذ پر پوری طرح سرگرم ہے اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے بات چیت شروع کریں تاکہ ان کے کشیدہ تعلقات میں بہتری آسکے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے اپنے طور پر پوری کوشش کی کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوجائے مگر کشیدگی عروج پر ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔ ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے نیویارک میں ہی دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز دی گئی۔تاہم پاکستان نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات پہلے ہو جس کی وجہ سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات نہ ہوسکی۔ سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعارت اور پہلے مرحلے میں کشیدگی کے خاتمے کیلیے ”بیک چینل ڈپلومیسی“ کا آغاز ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے گاہے بہ گاہے ایسے اشتعال انگیز اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جو باضابطہ بات چیت تو ایک طرف خاموش سفارتکاری کے امکانات کو بھی معدوم کردیتے ہیں۔ذریعے نے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو اس بات کا اعتراف کہ بھارت نے بلوچ علیحدگی پسند رہنما حر بیار مری کے نمائندے بالاچ پردیلی کو اپنی سرزمین پر رہنے اور اپنی تنظیم کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی ہے، ناپسندیدہ اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں، پاکستانی قیادت میں اس تازہ بھارتی اقدام پر سخت غم و غصہ ہے اور اس معاملے کو بھارت کیساتھ اٹھایا جائیگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق حیر بیار مری کے بھارت میں نمائندے کے معاملے کو جمعرات کو دفتر خارجہ میں طلب کیے جانیوالے ڈپٹی بھارتی نائب کمشنر کیساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان کے ساتھ اس بات کی تصدیق یا تردید کے سلسلے میں بات چیت نہ ہوسکی، وہ فون پردستیاب نہیں تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…