پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس، سرفراز مرچنٹ اور طارق میر کی ضمانت میں توسیع

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ اور طارق میر کی ضمانت میں فروری 2016تک توسیع کردی ہے، جب متحدہ کے قائد الطاف حسین دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔جنگ رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے قومی اخبار کو بتایا کہ ہماری پارٹی نے سارے ثبوت پولیس کے حوالے کردیئے ہیں، جن سے ہماری بے گناہی ثابت ہوتی ہے۔ سرفراز مرچنٹ اور طارق میر بیلگریویا پولیس اسٹیشن میں تقریباً تین گھنٹے تک موجود رہے، اسکے بعد انہیں ضمانت میں مزید توسیع مل گئی۔ دونوں افراد کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دسمبر2013میں سینٹرل لندن میں انکے گھروںسے گرفتار کیا تھا، جسکے بعد انھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ طارق میر ایم کیو ایم کے سابق چیف اکاونٹنٹ اور الطاف حسین کے وفادار ہیں، وہ برطانیہ میں ایم کیو ایم کے اکاونٹس ہینڈل کرتے تھے، جبکہ انہیں اس کام میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد انور کی معاونت حاصل تھی۔ محمد انور بھی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…