لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں اب معروف برانڈ کے ٹیٹرا پیک ملک کے ذریعے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ فوڈ نے انکشاف کیا کہ چار معروف برانڈ کے نام پر عوام کو ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ مہیا کررہے ہیں۔ان ٹیٹرا پیک دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھی بھجھوائے گئے،جس کی رپورٹ میں دودھ کے ناقص اور ملاوٹ شدہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ فوڈ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مضر صحت دودھ کی فروخت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے