کراچی(این این آئی)پالپا کا معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کے سامنے ابھی تک کوئی پائلٹ پیش نہیں ہوا۔ پالپاذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ مذاکرات کے دوران معطل رہے گا جبکہ سول ایوی ایشن کے مطابق اگر پائلٹ پیش نہ ہوئے تو کارروائی کی جائےگی۔
مزیدسنئے:سنیے ماروی میمن کی خوبصورت آواز میں سندھی گانا
بیمار پائلٹس کے لیئے بنائے گئے سول ایوی ایشن میڈیکل بورڈ کے سامنے چیک اپ کے لیئے ابھی تک کوئی پائلٹ پیش نہیں ہوا ہے۔ پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے پائلٹوں کا چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر پالپا کا کہنا ہے جس طرح پالپا کی ہڑتال ختم ہوئی ہے اسی طرح دو دن تک انتظامیہ کی طرف سے کیئے گئے غیر قانونی اقدامات معطل رہیں گے۔ ان نے بتایا کہ سینیٹرطلحہ محمود نے انتظامیہ سے پائلٹس کے لیئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے لیئے میڈیکل بورڈ برقرار رہے گا۔ بیمار پائلٹس کے لیئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ سے سول ایوی ایشن ہرگز دستبردار نہیں ہو گی۔ پائلٹس اگر میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو شوکاز جاری کیا جائے گا۔