لاہور (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں 4 ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل انتظامیہ اور بیرک کے باہر تعینات اہلکاروں کے ساتھ بہت اچھا رویہ اختیار کئے رکھا۔ اس کی تازہ مثال ایان علی کی ان کی بیرک کے باہر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کا جیل انتظامیہ کے ساتھ رویہ اس قدر اچھا تھا کہ انہوں نے قیدیوں کے لئے آنے والا کھانا بھی اکثر تناول کیا تھا۔واضع رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایان علی کو بی کلاس دی ہوئی تھی۔ جیل انتظامیہ نے ایان علی کی بیرک کے باہر ایسے اہلکاروں کو تعینات کیا تھا جو مذہبی رجحان نہ رکھتے ہوں۔ اس کے علاوہ جیل کی سکیورٹی کیلئے فورسز کے اہلکار بھی موجود رہتے تھے۔ جب بھی ایان علی کی عدالت پیشی ہوتی تو ان کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار خوب بن سنو ر کرآتے تھے