راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کیس کی سماعت۔ سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔ ملزمہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جس پر ایان علی کے
مزید سنئے:جب حجاب اور بغیر حجاب لڑکی کو بیچ سڑک مارا گیا،تو لوگوں نے کیسا رد عمل دیا
دوسرا وکلا نے آج فرد عائد کی جانے کی کارروائی کو ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ دس بار فرد جرم عائد نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے اگلی حاضری پر تمام فریقین عدالت میں پیش ہوں۔ ایان علی کے وکیل مدثر علی نے کہا کہ شریک ملزمان کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔