پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کی خواتین نے عابد شیر علی کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)این اے 122ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا دن قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ،انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا جس پر (ن) لیگ کی خواتین بھی میدان میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد میں پونچھ روڈ پر شیرانوالی کے نام سے مشہور و معروف عمارت کے مالک میاں عمران نے بتایا کہ میرے گھر پر گزشتہ تین دہائیوں سے مسلم لیگ (ن) کا پرچم لہرا رہا ہے لیکن پی ٹی آئی والوں نے میرے چھوٹے بھائی میان عرفان کو ورغلا کر پی ٹی آئی کے بینرز اور فلیکسز لگا دئیے ۔ گزشتہ روز میاں عمران نے (ن) لیگ کے رہنماﺅں کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے بینرز اور فلیکسز اتا رکر وہاں(ن) لیگ کے امیدواروں کے فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے ۔ جبکہ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے پارٹی کے انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیا ۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی خواتین بھی وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے عابد شیر علی کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا اور (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔ اطلاع ملنے پر مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شہزادی کبیر سمیت خواتین کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نعرے باز ی شروع کر دی ۔ اس دوران (ن) لیگ کی خواتین روعمران رو ، نہ تیر نہ بلا شیر کلا شیر کلاجبکہ پی ٹی آئی کی خواتین گو نواز گو اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتی رہیں۔ مقامی قیادت نے خواتین کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نعرے بازی کا سلسلہ ختم کر ا دیا۔

مزید پڑھئے:دنیا کی انوکھی جیل جس کے قیدی واپس جانے سے انکار کردیتے ہیں‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…