ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

این اے 122ضمنی انتخاب ، بےروزگار نوجوانوں اور دیہاڑی دار مزدوروں کی موجیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)این اے 122ضمنی انتخاب کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے مہنگا الیکشن قرار دیا جارہا ہے ، جیت کے لئے پانی کی طرح بہائے جانے والے پیسے سے بیروزگار نوجوان اور دیہاڑی دار مزدوربھی مستفید ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) این اے 122کی نشست جیتنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور اس کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پرواہ کئے بغیر اخراجات کئے جارہے ہیں۔ اپنی عددی برتری ثابت کرنے کےلئے پورے حلقے میں چند فٹ کے فاصلے پر ایک دوسرے کے مقابلے میں انتخابی دفاتر قائم کئے گئے ہیں جہاں سپورٹروں کی شکل میں بیروزگار نوجوان ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کی آج کل پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں جو نہ صرف پارٹی دفاتر میں موجود رہنے ، ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کا بھی معاوضہ وصول کر نے کے ساتھ مزید ار کھانوں ،چائے اور کولڈرنکس پر بھی ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ دوسری طرف روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی کام نہ ملنے پر حلقے میں پہنچ جاتے ہیں اور انہیں بھی کھانے کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھئے:عہد ساز شخصیت نیلسن منڈیلا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…