کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اور ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کے مقدمات سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے خلاف الطاف حسین کی تقریر سننے اور ملک دشمن سرگرمیوں کے الزامات کے مقدمات درج کیئے گئے ہیں لیکن ان میں تفتیشی افسر مقر ر نہیں کیئے گئے ہیں لہذا عدالت تفتیشی افسران کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے پراسیکوٹر جنرل سندھ اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے