لاہور(نیوزڈیسک)حلقہ این اے 122کے تاجروں ، صنعت کاروں اور دیگر مارکیٹوں کے رہنمائوں نے مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے بتایا کہ میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 7 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں این اے 122 کی تاجر برادری اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔