لاہور(آن لائن)صوبائی دارلحکومت لاہو ر کے قومی اسمبلی کے حلقے122 جہاں حکمران جماعت کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق الیکشن لڑ رہے ہیں میں گڑھی شاہو سمیت کھانے کے اہم ترین مراکز میں بھی شامل ہیں لیکن ضمنی الیکشن میں ووٹر کو پریشان نہ کرنے کی ہدایت کا انکشاف کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی متحرک و دبنگ لیڈی عائشہ ممتازنے ہتھ ہولہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن تک مذکورہ حلقے میں کسی قسم کا چھاپہ نہ مارنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سیلمان رفیق،صوبائی وزیر بلال یسین بھی ضمنی الیکشن میں مصروف رہنے کی وجہ سے اپنی اپنی وزارتوں میں ہونے والے ”ایکشن“ کو بریک لگا چکے ہیں۔