منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان تاثیر قتل کیس، واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ توہین رسالت کا مقدمہ ہے،سپریم کورٹ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے کہا کہ اس بارے بھی ضرور سنیں گے۔ جسٹس آصف نے کہا کہ دہشت گردی کا دور ہے اس حوالے سے بھی ضرور تفتیش کی گئی ہو گی۔ گورنر کو کوئی دہشت گرد بھی تو نشانہ بنا سکتا تھا مگر گواہ کہہ رہا ہے کہ ان کیتسلی ہے کہ یہ اس کا ذاتی فعل تھا۔ وکیل نے کہا کہ مارکیٹ میں کافی رش ہوتا ہے کسی سے بات نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ سب لوگ دیکھ رہے تھے واضح تر معاملات تھے۔ وکیل نے کہا کہ آسیہ بی بی کو سزا سنانے کے بعد یہ سارا معاملہ ہوا تھا۔ ہائی کورٹ میں بہت کچھ کہا گیا تھا اس کی شکل تک بگاڑ دی گئی تھی اپیل کو مناسب طریقے سے فیصلے نہیں دیا گیا۔ شہادت کو چھوڑ دیا گیا اور ہماری باتوں کو بگاڑا گیا۔ شیخ وقاص کو پیش کر دیا جاتا تو معاملات واضح ہو جاتے۔ وکیل نے کہا ناموس رسالت کے قانون کے خلاف بات کرنے پر ہی سلمان تاثیر کو مارا گیا۔ گواہ کہہ رہا ہے کہ گورنر نے یہ کہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ پہلے اخباری بیان کے تراشے دیکھ لیتے ہیں۔ ایکسپریس ٹریبون میں خبر آن لائن نیوز نے جاری کی تھی۔ کیا رپورٹر پر جرح کی گئی تھی تو بتایا گیا کہ ان پر جرح نہیں کی گئی۔ یہ رپورٹ تو بعد کی ہے جب سلمان تاثیر مارے جا چکے تھے۔ خبر میں ان کے دیگر تقاریر کا حوالہ دے کر کہا گیا تھا کہ وہ پہلے بھی ناموس رسالت قانون بارے بات کرتے رہے تھے۔ خواجہ شریف نے کہا کہ بیان پہلے دیا گیا تھا جس کے بعد سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ حسن چوہدری نے کراچی میں اپنی خبر میں کہا ہے کہ یہ سب وہ پہلے بھی کہتے رہے ہیں۔ 5 جنوری 2011ءکو چھپنے والی خبر نہیں تھی نہ ہی رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وہاں موقع پر موجود تھے اور انہوں نے یہ الفاط خود سنے تھے۔ 23 نومبر 2010ءکو شائع ہونے والی خبر کا بھی جائزہ لیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…